Rehri / hand-cart business

Hand-cart business
Handcart business



 ریڑھی۔۔۔

بہت سے چھوٹے کاروبارجوریڑھی پر ہوتے ہیں وہ  نوکری اور تنخواہ سے کہیں اچھے ہوتے ہیں۔۔۔

کسی پڑھے لکھے بندے کوریڑھی لگانے کا مشورہ دیں تو وہ آگےسے اس مشورے کو اپنی شان کے خلاف سمجھتا ہے۔۔۔

ایک اوسط حثیت کا افسر کرسی پر بیٹھ کر جتنا کماتا ہےریڑھی کے بہت سے کاروبار میں اسے کہیں زیادہ کماتے ہیں۔۔۔

بیروزگاری، تنگدستی اور معاشی حالات میں یہی ریڑھی حالات کو بدل سکتی ہے اور کامیابی کی طرف جانےکا زینہ ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔

اگر آپ بیروزگاری کے عذاب سے گزر رہے ہیں آپ کے پاس انویسٹمنٹ کم ہے تو یہی ریڑھی آپ کے لئے حالات بدلنے کی ضامن ہوسکتی ہے۔۔۔

ریڑھی پر شروع کئے جانے والے بزنس بہت کم انویسٹمنٹ سے شروع ہوسکتے ہیں اور بہترین منافع بخش ثابت ہوسکتے ہیں۔۔۔

ریڑھی پر بہت تھوڑی سی انویسٹمنٹ میں یہ سب کاروبار شروع کئے جاسکتے ہیں۔  سبزی/ فروٹ/چاٹ/ دہی بھلے/ شوارما/ برگر/ باربی کیو/ بریانی/ دال چاول/شربت/ دودھ/ آئس کریم اور دیگر بہت سے کام۔۔۔

ــــــــــــــــــــ

ہمارے معاشرے میں ریڑھی کو تحقیر و تضحیک کا استعارہ سمجھا جاتا ہے۔۔۔

ریڑھی کوقابل عزت نہیں سمجھا جاتا بلکہ اسےعزت کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔۔۔

کسی کو ریڑھی لگانے کا مشورہ دو تو وہ اسے اپنی عزت و شان کے خلا ف سمجھیں گے۔۔۔

کاروبار میں ریڑھی کو وہی حیثیت دی جاتی ہے جوقوموں میں کمی کمترذات کے بندے کو دی جاتی ہے۔۔۔

مگر۔۔۔

یہی ریڑھی کئی خاندانوں کی واحد کفیل ہوتی ہے۔۔۔

یہی ریڑھی بہت سےغریب خاندانوں کا پیٹ پالتی ہے۔۔۔

یہی ریڑھی بہت سے غریب کے بچوں کا آسرا ہوتی ہے۔۔۔

یہی ریڑھی غریب کے دو وقت کی روٹی کی ضامن ہوتی ہے۔۔۔

یہی ریڑھی بہت سے خاندانوں کے لئے عزت اور شان ہوتی ہے۔۔۔

دیکھا جائے تو۔۔۔

یہی ریڑھی محنت مزدوری کا دوسرا نام ہے۔۔۔

یہی ریڑھی کامیابی کی پہلی سیڑھی ثابت ہوتی ہے۔۔۔

یہی ریڑھی ہمت و عزم اور عملی میدان کے لئے کارگر ہوتی ہے۔۔۔

یہی ریڑھی غرور و تکبر ختم کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوتی ہے۔۔۔

یہی ریڑھی کم انویسٹمنٹ والوں کے کاروبارکی شروعات کرواتی ہے۔۔۔

لیکن ۔۔۔

یہ ریڑھی لوگوں کےلئے کی بچت کا بہترین آپشن ہوتی ہے۔۔۔

یہ ریڑھی حکومتی اہلکاروں اور انتظامیہ کے آنکھوں کا کانٹا ہوتی ہے۔۔۔

یہ ریڑھی بڑے تاجروں کے لئے قابل نفرت اور قابل تحقیر ہوتی ہے۔۔۔

یہ ریڑھی بازار کے دکانداروں کے لئےیہ عذاب و آزمائش ہوتی ہے۔۔۔

یہ ریڑھی روڈوں اور راستوں کے لئے عذابِ جان بھی ہوتی ہے

یاد رکھیں۔۔۔

کوئی کام چھوٹا اور حقیر نہیں ہوتا۔۔۔ کوئی کام قابل نفرت نہیں ہوتا۔۔۔ کوئی کام عار کا سبب نہیں ہوتا۔۔۔

رزقِ حلال کے لئے کیا جانے والا کوئی بھی کام کمتر اور چھوٹا نہیں ہوسکتا۔۔۔ حلال لقمہ کے حصول کے لئے کیا جانے والا ہر کام اعلیٰ وافضل ہے۔۔۔

رزقِ حلال کسی بھی کام سے حاصل ہو وہ کام عبادت جیسا درجہ رکھتا ہے۔۔۔ کیوں کہ حلال رزق حاصل کرنا عین عبادت ہے۔۔۔

ــــــــــــــــــــ

Rehri business

لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ لوگ کیا سمجھیں گے۔۔۔ لوگ کیا سوچیں گے۔۔۔

یہ سب باتیں وہ سوچیں جن کے گھر کا چولہا لوگوں کی مہربانیوں سے چلتا ہو۔۔۔ جس کے گھر میں باتیں کرنے والے لوگ رزق ڈال کر جاتے ہوں۔۔۔

جب رزق کمانے کاحق اپنا ہو۔۔۔ بچوں کو رزق حلال کھلانا اپنی ذمہ داری ہو۔۔۔ گھر کا چولہا خود ہی جلانا ہوتو۔۔۔

تو ایسے انسان کو کبھی دوسرے لوگوں کی پروا نہیں کرنی چاہئے۔۔۔ باتیں کرنے والوں کو خاطر میں نہیں لانا چاہئے۔۔۔

لوگوں کے طعنوں اور تضحیک کی پروا کئے بغیر اپنی حق حلال کی محنت کو ترجیح دینی چاہئے۔۔۔

لوگوں کا کام ہی باتیں کرنا ہے۔۔۔ لوگوں کو کسی حالت میں خوشی حاصل نہیں ہوگی۔۔۔ لوگوں کو کبھی راضی نہیں کیا جاسکتا۔۔۔

ــــــــــــــــــــ

اپنے حالات کو دیکھیں۔۔۔ اپنے معاش کی فکر کریں۔۔۔ رزقِ حلال جہاں سے بھی حاصل ہو اس کی قدر کریں۔۔۔

کیوں کہ ۔۔۔

انسان اپنے حالات خود بدلتا ہے۔۔۔ انسان اپنی کوشش سے ہی کامیاب ہوتا ہے۔۔۔

جس انسان کو اپنے حالات بدلنے کی خود فکر نہیں ۔۔۔اپنے حالات بدلنے کے لئے کوشاں نہیں۔۔۔دنیا کی کوئی طاقت اس کے حالات نہیں بدل سکتی۔۔۔


Post a Comment

0 Comments